Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم سچائی کےآگے،مودی اقتدار کے پیچھے چھپتے ہیں،راہول کا ریلی سے خطاب

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس کی جانب سے ’’جن آکروش ریلی‘‘ منعقد ہوئی جس میں راہل گاندھی ،سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، سونیا گاندھی اور کانگریس کے سینیئر رہنما ؤں نے شرکت کی۔اس ریلی میں شرکت کیلئے ملک کے مختلف علاقوں سے بڑی  تعداد میں کانگریس کارکنان دہلی کے رام لیلا میدان پہنچے۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی  نے  مودی حکومت کی ناکامیوںکا ذکر کرتے ہوئے  2019 کے عام انتخابات کی تیاریوں کا اعلان کیا۔راہل گاندھی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا ہرکارکن’’ شیر کا بچہ‘‘ ہے، وہ زدوکوب سے ڈرنے والا نہیں۔ پنجاب میں پوچھو بینت سنگھ کون تھے، کس کے لئے مرے۔ آسام میں کتنے کانگریس کارکنان نے اپنی جانیں قربان کیں۔ کانگریس کارکنان نے اقتدار کے لئے نہیں بلکہ سچائی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سچ کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور مودی جی اقتدار کے پیچھے چھپے رہتے ہیں۔ کانگریس  ہر چھوٹے بڑے کا احترام کرتی ہے۔ چند روزقبل سلمان خورشید جی نےمختلف رائےپیش کی تھی تاہم ان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ہمیں بی جے پی اور آرایس ایس کیخلاف متحدہوکر لڑنا ہوگا۔راہول نے کہا کہ ہندوستان مندروں، مسجدوں اور گورودواروں کا ملک ہے۔ یہاں کے عوام صرف حق اور سچ کے آگے سرجھکاتے ہیں۔کرناٹک میں مودی نےانتخابی ریلی میں کہا کہ  میں بدعنوانی کے خلاف لڑائی لڑ رہا ہوں لیکن ان کے  دائیں بائیں بدعنوان وزراء کھڑےنظر آتے ہیں جنہیں دیکھ کر عوام حیران رہ جاتے ہیں کہ  وہ کیسی لڑائی لڑ رہے ہیں؟راہل گاندھی نے کہا کہ ’’نیرو مودی، پیوش گوئل اور جے شاہ کے خلاف مودی ایک لفظ نہیں بولتےوہ اترپردیش اورجموں و کشمیر میں خواتین اور بچیاں محفوظ نہیں ۔مودی نے کہا تھا کہ کانگریس نے 70 سالوں میں کچھ نہیں کیا مجھے 60 مہینے دو میں ملک بدل کر رکھ دوں گا۔ لیکن 60 مہینوں میں مودی نے ملک کو کیا دیا؟گبر سنگھ ٹیکس (جی ایس ٹی) دیا، چھوٹے دکانداروں کا وجود خطرے میں ڈال دیا۔ گجرات حکومت کے خلاف کانگریس کے کارکنان کھڑے ہو گئے تو مودی گجرات سے نکل گئے۔ سونیا گاندھی نے کہاکہ راہول گاندھی کی قیادت میں ہم سب مل کر موجودہ حکومت کا مقابلہ کریں۔تیل کےنرخ میں مسلسل اضافہ سے عوام پریشان ہیں، ملک میں خواتین اور بچیاں محفوظ نہیں۔  مودی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسے ہی ملک کے لئے ہمارے قائدین نے اپنا سب کچھ قربان کیاتھا؟ ملک میں میڈیا کی آزادی پر پابندی لگائی جارہی ہے۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ مودی نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے۔  یہ حکومت کسان مخالف ہے۔ راجستھان سے اقلیتی شعبہ کے ضلع صدر جمشید خان کی قیادت میں سیکڑوں کانگریس کارکنان نے دہلی میں منعقدہ جن آکروش ریلی میں شرکت کی۔لکھنؤ سےریلی میں شرکت کرنے والےشخص نے کہاکہ ہم نے 2014 میں مودی کو ووٹ دیاتھا  لیکن تمام خواب ٹوٹ گئے۔ انہوں نے ہمارےتمام پیسے چھین لئے اور ہمیں کنگال بنا دیا۔ملک میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور قتل کے جرائم کا اثرریلی میں صاف نظر آیا ۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبے کے صدر ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے بھی کارکنان کے ہمراہ دہلی پہنچ کر ریلی میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں:- - - -25 کروڑ میں دہلی کا تاریخی لال قلعہ ’ڈالمیا بھارت لمیٹڈ‘ کے حوالے

شیئر: