Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20لاکھ برطانوی باشندے کثرت سے دوائیں استعمال کرتے ہیں

لندن .... بہت سے لوگوں کو معمولی تکلیف اور شکایت پر مسکن قسم کی دواﺅں کے ساتھ دوسری ادویہ کے استعمال کا شوق ہوتا ہے او راگر یہ سلسلہ جاری رہے تو جنون کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔ اس وقت انسان کے ذہن میں یہ نہیں ہوتا کہ وہ دوا چھوڑ دیں۔ اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اہل برطانیہ اس قسم کے شوق فضول میں مبتلا رہے ہیں جبکہ اسکے نتیجے میں وہ ڈائمنشیا (مرض نسیاں) میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ ان لوگوں میں تقریباً33فیصد لوگ ایسے ہیں جو بلا ضرورت یا ضرورت سے زیادہ ادویہ کھانے سے اعصابی تناﺅ اور پارکنسن کے مرض میںپھی مبتلا ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں برطانیہ میں تقریباً20ہزار افراد ڈائنمشیا کے مرض میں مبتلا ہپائے گئے ہیں جنہیں ڈاکٹروں یا کسی ہمدرد نے ضرورت سے 30فیصد دوائیں کھلائیں۔ واضح ہو کہ لوگوں کے زیر استعمال ادویہ میں اینٹی کو لینر جکس کا استعال زیادہ رہا۔ یہ رپورٹ جنوبی انگلینڈ کے بورنماﺅتھ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تیار کردہ ہے۔

شیئر: