Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول گاندھی کی لالو پرسادسےایمس میں ملاقات

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نےپیر کوآل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس) جا کر راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کی۔واضح رہے کہ چارہ گھپلہ کیس میں بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو ایمس میں زیر علاج تھے تاہم پیرکو انہیں صحت یاب قراردیتےہوئے اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ اسپتال سے فارغ ہونے کی بابت لالو پرساد نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ  وزیر اعظم نریندر مودی کی سیاسی چال ہے   جن کے اشارے پر اسپتال سے فارغ کیا گیا جبکہ میری صحت ابھی بالکل ٹھیک نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بی جے پی کے خلاف متحد اپوزیشن کی ضرورت ہے۔ لالو پرساد یادو نے مزید کہا کہ میں تیسرے محاذ کو کانگریس سے الگ نہیں مانتا۔یاد رہے کہ لال کرشن اڈوانی نے جب رتھ یاترا نکالی تھی تو اس وقت لالو پرساد نے بہار میں داخل ہوتے ہی اڈوانی کو گرفتارکرایا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -گجرات : 450دلتوں نے بودھ مت قبول کرلیا

شیئر: