Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں سپر کبڈی لیگ کا انعقاد

لاہور: پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ کا آج سے لاہور میں آغاز ہو رہا ہے۔ اس خصوصی روایتی ایونٹ میں 10 غیر ملکیوں سمیت 100سے زائد کھلاڑی فائنل مقابلہ جیتنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔پاکستان میں سپر کبڈی لیگ کے میلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جس کی خاص بات کبڈی کے دیسی کھیل کو لگنے والا ولائتی تڑکا ہے یعنی کبڈی غیر ملکی بھی کھیلیں گے۔10ٹیمیں ٹائٹل کیلئے ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں، ہر ٹیم نے 10،10 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر رکھا ہے، مجموعی طور پر 10 غیر ملکیوں سمیت 100 سے زائد کھلاڑی ایونٹ کا حصہ ہیں، کبڈی ایشین اسٹائل میں کھیلی جائے گی جس کے میچز اسپورٹس جمنیزیم لاہور میں شیڈول ہیں۔

شیئر: