Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کول پیڈ کول 2 اسمارٹ فون متعارف

کول پیڈ کمپنی کی جانب سے کول لائن اپ کا ایک اور اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ کمپنی کا انٹری لیول اسمارٹ فون ہے جس میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 0.3 میگاپکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں ۔فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فنگرپرنٹ ریڈر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3200 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ ہیڈ فون جیک اور مائیکرو یو ایس بی پورٹ کو بھی فون میں شامل کیا گیا ہے۔ کمپنی نے اسمارٹ فون کی قیمت اور فروخت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
 

شیئر: