Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مافیا ڈان چھوٹا راجن سمیت 9ملزمان کو عمر قید کی سزا

ممبئی۔۔۔۔ممبئی کی خصوصی مکوکا عدالت نے مافیا ڈان چھوٹا راجن سمیت 9ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔ واضح ہو کہ عدالت نے جے ڈے قتل معاملے میں چھوٹا راجن کو طیش دلانے کے الزام میں صحافی جگنا وورا کو بری کردیا۔ اس معاملے میں سازش کے الزام میں گرفتار تیسرا ملزم پالسن جوز ف بھی بری ہوگیا ۔ جے ڈے قتل کیس میں 13ملزمان گرفتار کئے گئے تھے جن میں سے 3اہم ملزم شمار کئے جارہے تھے۔ چھوٹا راجن کو ہندو ستان لانے کے بعد اس پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔چھوٹا راجن کو تہاڑ جیل سے وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے قتل کے کیس کی سماعت کے بعد عمر قید کی سزا سنائی۔

٭جے ڈے قتل کی کہانی:

2011ء میں ممبئی کے پوئی علاقے میں رہنے والے سینیئر صحافی جیوتی ڈے کے انگریزی اخبار مڈ ڈے سے منسلک تھے۔وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ مافیا ڈان کے شوٹرز نے انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اس قتل میں ملوث چھوٹا راجن کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔
٭چھوٹا راجن کون ہے؟
چھوٹا راجن کا اصلی نام راجندر سدا شیو نکھل جے ہے۔ وہ ممبئی کے علاقے چمبور میں دلت گھرانے میں پیدا ہوا ۔پڑھنے لکھنے کے بجائے جرائم کی دنیا میں قدم رکھا۔اس کے والد میونسپلٹی میں ملازم تھے۔ اس کے خواب انتہائی اونچے ہونے کی وجہ سے وہ داؤد ابراہیم کا قریبی دوست بن گیا تھا ۔بعض وجوہ کے باعث دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے۔بعد ازاں چھوٹا راجن نے اپنا علیحدہ گروپ بناکر خوف و دہشت کی دنیا قائم کررکھی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -اے ٹی ایم میں دھماکہ، 14لاکھ نقدی جل کر راکھ

شیئر: