Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان، چین اورجنوبی کوریاکے سہ فریقی مذاکرات 9مئی سے شروع ہونگے

ٹوکیو.... جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 9مئی سے شروع ہو ں گے۔تینوں ملکوں کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 2015کے بعد پہلی بار ہورہے ہیں۔ یہ مذاکرات ٹوکیو میں شیڈول ہیں۔اجلاس میں جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان ، چینی وزیراعظم لی کی جیانگ کی میزبانی کریں گے۔جنوبی کوریا کے ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد تینوں ملکوں کے درمیانی باہمی تعلقات میں مضبوطی لاناہے۔ جنوبی کوریا کے مطابق جن موضوعات پر اس اجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا ان میں جزیرہ نما کوریا کے رہنماﺅں کی ملاقات اور اس کے ساتھ پڑوسی طاقتوں سے تعلقات شامل ہیں۔ان مذاکرات کےلئے جنوبی کوریا کے صدرساڑھے 6 سالوں میں پہلی بار جاپان کادورہ کریں گے۔

شیئر: