Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی اور ویٹی کن میں تعاون کے نئے افق

ڈاکٹر امین ساعاتی ۔ الاقتصادیہ
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسیٰ نے گزشتہ ہفتے ویٹی کن میں مکالمہ بین المذاہب کونسل کے سربراہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ۔ اسکا مقصد گزشتہ ملاقاتوں کے دوران زیربحث آنے والے مسائل کو منطقی انجام تک پہنچانا اور مکالمہ بین المذاہب کا اہتمام ہے۔ ہماری دنیا تہذیبوں مذاہب اور نسلوں کے حوالے سے تکسیری معاشرے میں تبدیل ہوگئی ہے۔ مذکورہ معاہدے میں اس امر کو ضروری قرار دیا گیا ہے کہ مسلمان اورعیسائی ایک دوسرے کے ساتھ احترام اور امن و سلامتی کے رشتے قائم کریں۔ 
سعودی عرب اس سے قبل یورپ کے مرکز ویانا شہر میں تہذیبوں اور مذاہب کے پیرو کارو ں کے درمیان مکالمے کیلئے کنگ عبداللہ بین الاقوامی مکالمہ سینٹر قائم کئے ہوئے ہے۔ یہ سینٹر تہذیبوںکے درمیان تصادم اور نفرت کے پرچارکوں کے خلاف عملی پیغام ہے۔ اس سینٹر کا مقصد انسانی اقدار کا پرچار ، رواداری کا فروغ او ردنیا بھر میں امن و استحکام کی کوشش کرنا ہے۔ سینٹر کا مقصد مذاہب کے پیرو کار وں کے درمیان اختلافات کا احترام قائم کرنا بھی ہے۔ یہ مرکز دنیا بھر کی جماعتوں، تنظیموں اور ادارو ںکے درمیان ہم آہنگی کی بھی حوصلہ افزائی کررہا ہے اور اسلام کی میانہ روی کو شفاف شکل میں پیش کررہا ہے۔
کنگ عبداللہ عالمی مرکز نے آسمانی مذاہب اور اس کی مقدس ہستیوں کی توہین کو بند کرانے میں کلیدی کردارادا کیا۔ خاص طور پر اللہ تعالیٰ کی ذات ، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہرزہ سرائی بند کرانے میں حصہ لیا۔ اس مرکز نے اخلاقی اور انسانی مشترکہ اقدار کو اجاگر کرکے عالمی خاندان کے رشتوں کو استوار کیا۔ تمدنی ورثے اور مشترکہ مفادات کو تحفظ فراہم کیا۔ پرامن بقائے باہم کے جذبے کو ابھارا۔
رابطہ عالم اسلامی اور ویٹی کن کے معاہدے میں ایسی دفعات شامل ہیں جو تہذیبوں کے درمیان تصادم کے نظریہ برداروں کے خلاف اعتدال پسندی کا عملی درس دیتی ہیں۔رابطہ عالم اسلامی اور ویٹی کن نے گزشتہ ہفتے جو معاہدہ کیا ہے اس سے سعودی عرب کے ان تمام پیغامات کی تصدیق ، تائید اور تاکید ہوگئی جنہیں بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کے دور سے دنیا بھر میں پھیلاتا رہا ہے۔ بانی مملکت نے ہمیشہ یہ پیغام دیا کہ دین اسلام روا داری ، امن و سلامتی کا علمبردار مذہب ہے۔ اسلام اقوام عالم کے درمیان نفرت اور عداوت کے ہر نعرے اور ہر تحریک کو پوری قوت سے مسترد کرتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: