Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈے نائٹ ٹیسٹ سے نابلد ہیں،روی شاستری

ممبئی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں ڈے نا ئٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا ۔ہیڈ کوچ روی شاستری کا کہنا ہے کہ کھلاڑی فی الحال گلابی گیند کے ساتھ فلڈ لائٹس میں طویل فارمیٹ کا میچ کھیلنے کو تیار نہیں ۔کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے ایک ممبر کا کہنا ہے کہ ہم نے گزشتہ ماہ روی شاستری سے اس معاملے پر بات کی تھی تاہم ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ انھوں نے اس معاملے میں ٹیم سے بات کی ہے مگر وہ فی الحال پنک بال کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ وہ ہند کیساتھ نائٹ ٹیسٹ کے حوالے سے بدستور رابطے میں ہیں۔دوسری جانب ہندوستانی ٹیم انتظامیہ سمجھتی ہے کہ آسٹریلوی ٹیم میں اسمتھ اور وارنر کی عدم موجودگی کی وجہ سے ان کے پاس آسٹریلیا میں پہلی ٹیسٹ سیریز کامیابی کا نادر موقع موجود ہے، ایسے میں وہ نائٹ کرکٹ کھیل کریہ موقع گنوانا نہیں چاہتے کیونکہ انھیں ابھی تک پنک بال کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کئی نائٹ ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے۔

شیئر: