Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتابیں پڑھنے کا شوق ہے، سوہا علیخان

ممبئی ..... اداکارہ سوہا علیخان کا کہنا ہے کہ مجھے کتابیں پڑھنے کا بے انتہا شوق ہے او رمیں پراسرار قتل پر لکھے جانے والے ناولوں کو زیادہ پڑھتی ہوں۔ میرا بھائی سیف علیخان جس کتاب کو پڑھنے کے بارے میں کہتا ہے اسے تو میں ضرور پڑھتی ہوں۔آگاتھا کرسٹی میری فیورٹ رائٹرہیں۔ سفر میں مجھ سے کوئی کتاب نہیں پڑھی جاتی لیکن جب کسی دوسرے ملک جاتی ہوں تو وہاں مقامی ادیبوں کی کتابیں پڑھنا نہیں بھولتی ۔ مثال کے طور پر جب میں استنبول گئی تو وہاں کے مشہور ناول نگار اورہان پامک اور جمہوریہ چیک میںفرانز کفکا کی کتابیں پڑھیں۔جوناتھن فرینزن کی کتاب پڑھ کر میں رونے لگی۔ میں اسے پڑھ رہی تھی ، پڑھتے پڑھتے میرے آنسو بہہ نکلے۔ اپنے آپ کو باتھ روم میں بند کرلیا اور خوب روئی لیکن ایک ایسا مصنف بھی ہے جسے پڑھ کر مجھے خوب ہنسنا آتا ہے اور وہ پی جی وڈھاو ہے۔ بچپن میں بڑی روانی سے کتابیں پڑھا کرتی تھی۔ کچھ ذرا بڑی ہوئی تو میں نے ارنسٹ ہیمنگ وے کو پڑھنا شروع کیا۔ اس سوال کے جواب میں کہ ایسی کوئی کتاب کا نام بتائیں جس نے آپ کی شخصیت بنانے میں مدد کی ہو تو سوہا نے کہا کہ میری نظر میں ایسی کوئی کتاب نہیں۔ اس سوال کے جواب میں کہ آپ کس شخص کا اپنی سوانح حیات لکھنے کیلئے انتخاب کریں گی تو سوہا کا کہنا تھا کہ میں پہلے ناول لکھنے کا کورس کرونگی اور پھر خود ہی لکھوں گی۔

شیئر: