یش راج فلمز اور ہدایت کار موہت سوری کی نئی رومانوی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ آہان پانڈے اور انیت پڈا کی ڈیبیو فلم نے انڈین سنیما کی تاریخ میں بڑی اوپننگ دی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق فلم 18 جولائی کو ریلیز ہوئی اور اس نے اپنے پہلے دن 25 کروڑ انڈین روپے کمائے۔ یش راج فلمز کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 10 لاکھ لوگوں نے پہلے دن سینما گھروں میں فلم دیکھی۔
یہ کسی ہندی فلم کے لیے اب تک کا سب سے بڑا افتتاحی دن ہے جس کے مرکزی کرداروں کی یہ پہلی فلم ہے۔ اس نے سنہ 2018 کی فلم ’دھڑک‘ (8.76 کروڑ روپے) کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکہ روانہNode ID: 892398
-
نامور اداکار نصیر الدین شاہ جو آرٹ اور کمرشل سینما کا سنگم بنےNode ID: 892443
’سیارہ‘ نے اپنی ریلیز سے قبل 9.39 کروڑ انڈین روپے کی ایڈوانس بکنگ ریکارڈ کی، جس میں تین لاکھ 80 ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے۔ یہ سنہ 2000 کے بعد پہلی فلم کے ابتدائی دن کے ٹکٹوں کی سب سے زیادہ فروخت ہے۔
’عاشقی ٹو‘ اور ’ایک ولن‘ جیسی فلموں کے لیے مشہور ہدایت کار موہت سوری نے اس فلم کے ساتھ اپنے کیریئر کی بہترین شروعات کی ہے۔ فلم کی 21 کروڑ روپے کی نیٹ اوپننگ نے ’ایک ولن‘ (16.70 کروڑ روپے)، ’مرڈر 2‘ (6.95 کروڑ) اور ’عاشقی 2‘ (6.10 کروڑ روپے) کو پیچھے چھوڑ دیا۔
جو چیز فلم کی کامیابی کو زیادہ قابل ذکر بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اس نے پورے انڈیا میں صرف آٹھ ہزار شوز کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی، یعنی عام طور پر اس طرح کے مجموعوں کے لیے درکار اوسط 18 ہزار شوز میں سے نصف سے بھی کم۔ یوں ’سیارہ‘ 2025 کے ٹاپ 5 سب سے زیادہ اوپننگ ویک اینڈز میں داخل ہوئی۔
عالمی سطح پر اس نے اپنے ابتدائی ویک اینڈ میں ایک کروڑ 19 لاکھ ڈالر کمائے، اسے ’کام سکور‘ کے مطابق عالمی باکس آفس چارٹ پر 9 ویں نمبر پر رکھا گیا۔
انڈیا میں دو دن کی مجموعی آمدنی 66 لاکھ ڈالر رہی، ویک اینڈ کی کل کلیکشن 83 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
صرف تین دنوں میں ’سیارہ‘ نے سال کی کئی بڑی فلموں سے زیادہ کمائی کی ہے جس میں ’سکائی فورس‘ (12.25 کروڑ روپے)، ’ریڈ 2‘ (19.25 کروڑ روپے)، ’ستارے زمین پر‘ (10.7 کروڑ روپے) اور ’کیسری چیپٹر 2‘ (7.75 کروڑ روپے) شامل ہیں۔