Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے سماجی ترقیاتی بنک کا آرٹ انیشیٹیو

یہ اقدام ’آرٹ بنک‘ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے سماجی ترقیاتی بنک نے ’آرٹ بنک سیون‘ کے نام سےایک نیا پروگرام شروع کیا جو ’آرٹ بنک‘ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔
اس پروگرام میں سعودی عرب کے مختلف بصری فنکاروں اور خودمختار تخلیق کاروں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنے فن پارے پیش کریں اور خریداری کے معاہدے جیتنے کے لیے مقابلہ کریں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پروگرام نہ صرف ملک کے ثقافتی منظرنامے کو فروغ دیتا ہے بلکہ تخلیقی معیشت کو بھی مضبوط بناتا ہے کیونکہ اس کے تحت اصل فن پاروں کو مملکت بھر کے سات بڑی بنک برانچز میں شامل کیا جائے گا۔
یہ منصوبہ بنک اور سعودی عریبیئن سوسائٹی فار کلچر اینڈ آرٹس کے اشتراک سے چلایا جا رہا ہے، یہ اقدام مملکت کی تخلیقی صنعتوں کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ ثقافت کی وزارت کی ’ہنرمند کاریگروں کا سال‘ مہم کے ساتھ اہم آہنگ ہے جس کا مقصد روایتی ہنرمندی کو خراج تحسین پیش کرنا اور ہنر مندوں کو بااختیار بنانا ہے۔
بنک کے سی ای او سلطان الحمیدی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ادارہ ثقافتی اور تخلیقی شعبوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے جنہیں تین بنیادی شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے: فنون لطیفہ، دستکاری اور ٹیکسٹائل۔

 

شیئر: