Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلی کی ’’ 8ویں زندگی‘‘ کا نمونہ بھی سامنے آگیا

ماسکو ..... مغربی روس کے ایک قصبے میں بلی انتہائی بلند عمارت سے نیچے پھینکے جانے کے باوجو د زندہ رہی۔ کہا جاتا ہے کہ  وہ اوپر سے نیچے کی جانب کار پر ِجاکر گری۔  وہ جس کار پر گری اس  پر ڈینٹ پڑ گئے تاہم بلی بچ گئی۔ علم قلبیات کے ماہرین اور  دیومالائی کہانیو ںکے مطابق بلیاں آسانی سے نہیں  مرتیں اور  دیو مالائی کہانیوں کے  مطابق  بلیوں کو کم از کم 7بار زندگی ملتی ہے یعنی 7بار عمل تناسخ سے گزرتی ہیں  اب جبکہ  یہ بلی بچ گئی ہے تو لوگ اسے 8ویں زندگی قرار دے رہے ہیں۔ عمارت سے گرنے کی  وڈیو بھی جاری ہوئی ہے۔ خوفناک وڈیو  لیٹس، مغربی روس کے  کارپارک  علاقے کی ہے۔ بلی کا رنگ  سیاہ تھا  کار پر گرنے کے  بعد وہ اچھلی۔ کئی  قلابازیاں کھائیں اور  پھر اپنے ہی  پیروں پر محفوظ طریقے پر زمین پر جاکھڑی ہوئی۔   مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ  اسے  اس کے مالک نے نشے کی  حالت میں باہر پھینک دیا تھا جس کی  تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بازوؤں کو ٹچ اسکرین کی شکل دینے والی اسمارٹ واچ

شیئر: