Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر دلشاداحمد مزید ایک سال کیلئے انڈین اسکول ریاض کے چیئرمین منتخب

    ریاض(کے این واصف)- - - - - - ڈاکٹر دلشاد احمد انٹرنیشنل  انڈین اسکول  ریاض میں دوسری میعاد کیلئے چیئرمین منتخب کر لئے گئے۔ یہ فیصلہ انتظامی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی میں چیئرمین کے علاوہ دیگر 6اراکین سلطان مظہر الدین، امان اللہ  ارشد، عبدالمعین خان، عبدالستا ر صدیقی، ایس حسین علی اورڈاکٹر کویتا شامل ہیں۔ ڈاکٹر دلشاد کی میعاد ایک سال رہے گی۔ دوبارہ منتخب ہونے پر اسکول کمیٹی میں سفارتخانہ ہند کے نمائندے ڈاکٹر حفظ الرحمان، پرنسپل ڈاکٹر شوکت پرویز ، والدین وغیرہ نے ڈاکٹر دلشاد کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 

شیئر: