Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر نے ریاض میں کولمبیا کی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا

مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے پیر کو ریاض میں کولمبیا کی وزیرخارجہ روزا ولاوی سینسیو نے ملاقات کی۔ 
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور کولمبیا کے درمیان تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے عالمی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر مملکت برائے خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد بن مساعد العنقری بھی موجود تھے۔

 

شیئر: