Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ’گلوبل ایکٹیوسٹی‘ کا اعزاز حاصل کرنے والا مشرق وسطی کا پہلا شہر

یہ اعزاز صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کی کوششوں کا اعتراف ہے (فوٹو: ایس پی اے)
رائل کمیشن برائے ریاض نے اعلان کیا ہے کہ سعودی دارالحکومت کو ’گلوبل ایکٹیوسٹی‘ سرٹیفیکیشن سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والا مشرق وسطی کا پہلا شہر بن گیا۔
یہ اعزاز صحت مند طرز زندگی، جسمانی سرگرمی اور سب کے لیے سماجی بہبود کو فروغ دینے کی کوششوں کا اعتراف ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کمیشن کے سی ای او انجینئرابراہیم محمد السلطان نے کہا’ یہ کامیابی مملکت کی اعلی قیادت کی جانب سے حوصلہ افزائی اور تعاون کی وجہ سے ممکن ہوئی۔‘
مملکت کے وژن کے اہداف کے تحت شہر میں بڑے منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کیا جو شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں معاون ثابت ہوئے۔
انہوں نے اس کامیابی پر اہم شراکت داروں وزارت سپورٹس اور سعودی فیڈریشن سپورٹس فار آل کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا اس عالمی کامیابی میں ان کا اہم کردار رہا۔
’ایکٹیو ویلبینگ انیشیٹو‘ انٹرنشینل فیڈریشن سپورٹس فار آل کی جانب سے ’دی ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل سپورٹس فار آل‘ کے تعاون سے ’افالیو‘ کمیٹی کے تحت جاری ہوا تھا۔
انیشیٹو کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا تعاون بھی حاصل رہا جس کے تحت ایکٹیو سٹی کے لیے مقررہ ضوابط اورمعیار کو مدنظررکھتے ہوئے جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دیا گیا۔
رائل کمیشن برائے ریاض کی جانب سے سرٹیفیکیشن کے حصول کےلیے وزارت کھیل اور سعودی سپورٹس فار آل کے علاوہ دیگر 20 اداروں کے ساتھ بھی تعاون کیا تاکہ ریاض کے شہریوں کے لیے جسمانی سرگرمیوں کو بہتر بنایا جاسکے۔

 

شیئر: