Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت ثقافت نے ’سعودی دستکاری برانڈ‘ لانچ کردیا

مقامی دستکاری کی صنعت کو فروغ دینے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں( فوٹو ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارتِ ثقافت نے ’میڈ ان سعودی‘ ایونٹ میں ’سعودی دستکاری برانڈ‘ کا اجرا کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ہیریٹیج کمیشن کے تحت ریاض انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر ملھم میں منعقدہ ایونٹ کا مقصد قومی صنعت کو اجاگرکرنا ہے۔
 مملکت میں مقامی دستکاری کی صنعت کو فروغ دینے اور اسے عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے دستکاری برانڈ لانچ کیا گیا ہے جس سے نہ صرف ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ عالمی سطح پر بھی مقامی دستکاری کی صنعت کو فروغ ملے گا۔
دستکاری کے شعبے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تربیتی پروگرامز بھی جاری کیے جائیں گے تاکہ مقامی فن کو وسعت دی جائے۔ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اس سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔
مقامی دستکاری کی صنعت کو فروغ دینے کےلیے باصلاحیت افراد کے ساتھ تعاون کیا جائے گا تاکہ مقامی اور انٹرنیشنل مارکیٹس میں علاقائی دستکاری کو بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے۔

سعودی عرب نے سالِ رواں کو ’دستکاری کا سال‘ قرار دے رکھا ہے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی طور پر اس مالا مال ثقافتی میراث کو مزید پروان چڑھایا جا سکے۔
وزارت ثقافت نے ہیریٹج کمیشن کے ساتھ مل کر دستکاری کے ماہرین کی معاونت اورانہیں سپورٹ کرنے کے لیے سعودی دستکاری برانڈ کا اجرا کیا ہے۔

دستی ہنر کی وجہ سے کسی بھی شخص کی تخلیقی صلاحیتیں بروئے کار آتی ہیں جو مقامی خام مواد کو عملی اور جمالیاتی پروڈکٹس میں تبدیل کر دیتی ہیں۔
اس میں اکثر جدید مشینوں کا استعمال نہیں کیا جاتا جس سے منفرد چیزیں نمایاں ہو کر سامنے آتی ہیں جن میں کاریگر کا ذاتی کمال اور جمالیاتی ہنر رچا بسا ہوتا ہے۔

 

شیئر: