Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں ’شوران ٹریک‘ ’بہتر معیار زندگی منصوبہ‘

عوامی گزرگاہوں اور راستوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ میونسپلٹی کا ’شوران ٹریک‘ منصوبہ شہری ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد بہتر معیار زندگی کے تحت عوامی گزرگاہوں اور راستوں کو بہتر بنانا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترقیاتی منصوبے میں رہائشی علاقوں کے علاوہ دیگر مقامات پر تفریحی و سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

یہ منصوبہ مملکت کے ویژن کے اہداف کے مطابق ریجنل بلدیہ کی جانب سے شروع کیا گیا جس میں کھلے عوامی مقامات کو بہتر بناتے ہوئے ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
ترقیاتی منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت ’شوران‘ محلے میں 85 ہزار 350 میٹر مربع جگہ کو بہتربنایا گیا ہے۔
 واکنگ ٹریکس اور سائیکل چلانے کےلیے مخصوص راستے فراہم کیے گئے۔ اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر سبزہ لگایا گیا  تاکہ علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ اور ماحول کو خوشگوار بنایا جائے۔

پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں 75 ہزار مربع میٹر رقبے پر گرین ایریا اور سائیکلنگ ٹریکس کے علاوہ تین مقامات سرمایہ کاری کے لیے مخصوص ہیں جبکہ بچوں کے کھیلنے کے مقامات اور سکیٹنگ و سپورٹس گراونڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
تفریح کے لیے آنے والوں کےلیے پارکنگ کا انتظام ہے جن میں 15 کار پارکنگ مخصوص لوگوں کےلیے ہیں۔

 

شیئر: