عمران خان سے برطانوی رکن پارلیمنٹ کی ملاقات
اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔پاک ،برطانیہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان نے برطانوی وفد کا خیر مقدم کیا۔ دریں اثناءعمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر دہشت گردی کے قانون میں تبدیلیاں لائیں گے۔اس کا استعمال غلط ہورہا ہے ۔سندھ میں زرداری اور پنجاب میں شریف مافیا کی حکومت ہے۔ انہوں نے اداروں کو تباہ کردیا ۔ نواز شریف کا دماغی توازن اپنی جگہ سے ہل گیا ہے ۔ نیب نے کرپشن پر برسراقتدار لوگوں کے خلاف پہلی مرتبہ ایکشن لیا ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز عورتوں کے حقوق کی دعویدار بن رہی ہیں ۔ ن لیگ کے ایم پی ایز اور ایم این ایز خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ ‘ عابد شیر علی خان‘ طلال چوہدری اور دانیال عزیز ایک ہی قبیل کے سیاستدان ہیں۔ نواز شریف جب چاہتا ہے ا نہیں دوسروں پر ننگی گالیاں دینے کیلئے کھول دیتا ہے۔ ن لیگ لاہور میں کامیاب جلسے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ نواز شریف کے شکرگزار ہیں کہ وہ ہماری مہم چلا رہے ہیں۔ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ان ڈاکووں سے لوٹی ہوئی رقم واگزار کروالیں گے اور قومی خزانے میں جمع کروائیں گے۔