Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی خاتون شوہر کے پاسپورٹ پر دہلی پہنچ گئیں

نئی دہلی..... برطانوی خاتون برطانیہ سے ہند تک اپنے شوہر کے پاسپورٹ پرآگئی۔ اب اس سلسلے میں تحقیقات شروع ہوگئی ہے کہ آخر مانچسٹر ایئرپورٹ کے چیک ان کے دوران ایئرپورٹ عملہ یہ غلطی کیوں نہیں پکڑ سکا۔اسٹاکپورٹ کی رہائشی 55سالہ گیتا دہلی کے بزنس ٹرپ پر آئی تھیں۔ انہوں نے اتفاقاً اپنے بجائے شوہر کا پاسپورٹ لے لیا۔ ایئرپورٹ پر چیک ان کے دوران بھی یہ غلطی نہیں پکڑی گئی۔ انہوں نے اپنا سفر امارات ایئرلائنز سے کیا۔ طیارہ دبئی میں رکا جس کے بعد وہ دوسرے طیارے میں سوار ہوگئی۔ انکے ایک عزیز نے بتایا کہ اس وقت تک کسی کو بھی غلطی کا علم نہیں تھا۔ جب وہ دہلی پہنچی اور انہوں نے امیگریشن فارم بھرنے کی کوشش کی تو حیران رہ گئیں۔ دہلی ایئرپورٹ حکام نے انہیں اگلی دستیاب فلائٹ سے دبئی واپس بھیج دیا اور ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔ بعد میں گیتا نے ایک اخبار کو انٹرویو میں کہاکہ یہ بات پریشان کن ہے کہ عملہ سفری دستاویزات کو بارک بینی سے نہیں دیکھتا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایئرپورٹ حکام سیکیورٹی کے حوالے سے تو بہت سخت ہیں ۔ میں جب چیک ان کے لئے پہنچی تھی تو اسٹاف کے ایک رکن نے ایک تھیلے سے میرا 2کلوسامان نکلوا کر دوسرے تھیلے میں ڈالا تھا کیونکہ میرے تھیلے میں سامان کا وزن زیادہ ہوگیا تھا۔

                                  

شیئر: