Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین امریکہ تجارتی تنازع سے امریکی زرعی شعبہ شدید متاثر ہو گا

واشنگٹن۔۔۔چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازع سے امریکی زرعی شعبہ شدید متاثر ہو گا۔چائنا ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تنازع سے امریکہ کے کسانوں کو زرعی کا شت میں 15 فیصد نقصان ہو گا اورتقریباً ایک لاکھ81 ہزار ملازمین متاثر ہو ںگے۔ اگر ٹرمپ انتظامیہ چین کے ساتھ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے پرتجارتی کشمکش کو کم نہیں کرتی تو پہلے 2سالوں میں سالانہ بنیادوں پر امریکہ میں4 لاکھ 55 ہزار ملازمتیں ختم ہوںگی اور 49.2 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا۔اسکے علاوہ اوریگن کے کیپیٹل پریس نے تجارتی شراکت داری کی انٹر نیشنل ٹریڈ اینڈ اکنامک کنسلٹنٹ فرم کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک مکمل تجارتی جنگ سے امریکہ کی سالانہ مجموعی پیداوار میں 2.9 ارب ڈالرکی کمی آئےگی اور ایک لاکھ 34 ہزار ملازمتیں متاثر ہوں گی۔ان ملازمتوں میں سے نصف تقریباً 66 ہزار ملازمتیں زرعی شعبے سے وابستہ ہیں اور زرعی آمدنی میں بھی سالانہ 6.7 فیصد کمی آئے گی۔

شیئر: