Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نارتھمپٹن شائر کیخلاف پاکستان کے 357/7رنز

لندن : پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے 4روزہ پریکٹس میچ میں نارتھمپٹن شائر کے259 رنز کے جواب میں پاکستان نے 7وکٹوں کے نقصان پر 357رنز بنا کر 98رنز کی برتری حاصل کر لی ۔پاکستانی اننگز کی خاص بات اسد شفیق کی نہایت عمدہ اور ذمہ دار بیٹنگ رہی۔ اسد شفیق نے سنچری اسکور کی وہ11چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 135رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔دوسرے کامیاب بیٹسمین حارث سہیل رہے ، انہوں نے 79رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 12چوکے شامل تھے۔اوپنرز اظہر علی اور امام الحق بالترتیب 9اور 11رنز پر واپس پویلین لوٹ گئے۔بابراعظم نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے57رنز بنائے۔ قبل ازیں نارتھمپٹن کے وکٹ کیپر بیٹسمین روسنگٹن 90 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نوجوان گگلی بولر شاداب خان نے 6کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر تہلکہ مچا دیا جبکہ راحت علی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ حارث سہیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔روب کیوگ نے 3جبکہ اسٹیون کروک نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ سرفراز الیون کو پراعتماد بیٹنگ کے باعث میزبان ٹیم پر نسبتا برتری حاصل ہے۔

شیئر: