Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسوس زین فون لائیو ایل 1 اینڈرائڈ گو اسمارٹ فون متعارف‎

اسوس کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ گو آپریٹنگ سسٹم کا حامل اسمارٹ فون زین فون لائیو ایل 1 متعارف کرایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.45 انچ ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور قالکوم اسنیپ ڈریگن 425 پروسیسر ، 1جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لئے 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، مائیکرو یو ایس بی اور او ٹی جی سپورٹ دی گئی ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو فون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ اسمارٹ فون کو 17 مئی کو انڈونیشیا میں لانچ کیا جائے گا اور اس کی قیمت 7200 ہندوستانی روپے تک ہو گی۔
 

شیئر: