Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کی راہ میں حائل رکاوٹ دور

برلن۔۔۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جرمنی کی رکنیت اب تقریباً یقینی ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل نے سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے دی جانے والی اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے بتایا کہ رکنیت کے حصول کا فیصلہ فی الحال مو¿خر کر دیا گیا ہے۔ اس طرح اب سلامتی کونسل میں خالی ہونے والی2 نشستوں کے لیے جرمنی اور بلجیم ہی امیداوار ہیں۔ جرمنی اس سے قبل 2011ء اور 2012ءمیں سلامتی کونسل کا رکن رہ چکا ہے۔
 
 

شیئر: