Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی اختلافات پر مکان نذرآتش،بچی ہلاک،9زخمی

ٹانڈہ۔۔۔۔ٹانڈا اڑمڑ کی سنت ایشر سنگھ کالونی میں آتشزدگی سے 5افرادجھلس گئے جبکہ ایک بچی ہلاک ہوگئی۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جوگیندر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔اسے منع کرنے  پرطیش میں آگیااور مکان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا مکان آگ کی زد میں آگیا۔آگ اتنی شدید تھی کہ بچی جل کر ہلاک ہوگئی۔دوسری جانب اہل خانہ کے سربراہ کلدیپ سنگھ کے جوگیندرکے ساتھ تجارتی لین میں پیدا ہونیوالے اختلافات کوواقعہ کا محرک سمجھا جارہا ہے۔ پولیس نے جوگیندر کو گرفتار کرکے دونوں پہلو ؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -جموں کشمیر :مسلح جھڑپ میں پروفیسر سمیت 5 عسکریت پسند ہلاک

شیئر: