Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

" احباب مکہ" گروپ نے احسن اقبال پر حملے کی مذمت کردی

سیکیورٹی پر مامور تمام ادارے دہشتگردانہ خواب کو خاک میںملا دیں گے
مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) پاکستانی" احباب مکہ " گروپ نے پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملہ کی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ پر حملہ تشویش ناک ہے، ایسے واقعات کو روکنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ کچھ عناصر پاکستان میں افغانستان جیسی صورتحال پیدا کرنے کے درپے ہیں تاکہ انکے مذموم عزائم پورے ہو سکیں مگر ہماری قومی یکجہتی اور سیکیورٹی پر مامور تمام ادارے ان کے دہشتگردانہ خواب کو خاک میں ملا دیں گے ۔احباب مکہ پاکستانیوں نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ مذمت کرنے والوں میں سلیم اختر محمد جمیل، ڈاکٹر عرفان اللہ صدیقی،ڈاکٹر سعید اللہ گلگتی،محمد شا ہد کشمیری ، ا نجینیئر زاہد شریف ، مرزا مسعود بیگ،ملک اللہ بخش کلیار ، حافظ عبداللہ بزنجو ، انجینیئر امجد جدون ، راجہ مبشر محمود، ملک سجاد حسین ، ہارون رشید ، محمد سعید اعوان ساگر، حافظ عدیل پیرزادہ ، محمد زبیر فضل، عبداللطیف منھاس، نواز فاروقی، علی اکبر اورپاکستان سے بھی مکہ مکرمہ کے سابق مکینوں برہان الدین عثمانی، ڈاکٹر اعجاز ندیم، طیب بلال مکی اور دیگر شامل ہیں ۔
 

شیئر: