Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

بوکارو۔۔۔۔جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو میں آپسی رنجش کے باعث بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وندی باغ بازار کے رہنے والے دھرمندر گجرات میں برسرروزگار تھاوہ 15روز قبل بوکارو آیا ہوا تھا جہاں وہ ملازمت کی تلاش میں سرگرداں تھا۔ گزشتہ شب پڑوسی ٹھیکیدار کے گھر اس کا بھائی راجو سنگھ آیا ہوا تھا جہاں دونوں بھائیوں میں کسی بات پر تلخ کلامی شروع ہوگئی اور بات اس حد تک پہنچ گئی کہ ایک بھائی نے دوسرے کو دھاردار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھائی کو گرفتار کرلیااور قتل کی بابت پوچھ گچھ شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر ڈال کر 16لا کھ روپے لوٹ لئے

شیئر: