Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے لئے پاکستانی ویزا فیس کافی زیادہ ہے، سحر کامران

دو طرفہ ویزا فیسوں میں کمی دونوں ملکو ں اور عوام کے مفاد میں ہے ، اردونیوز سے گفتگو
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) سابق سینیٹر سحر کامران نے کہا ہے کہ مملکت اور پاکستان کے مابین مثالی تعلقات ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے پاکستان بھی سعودی عرب کے لئے ویزا فیس پر نظر ثانی کرے ۔ 
مزید پڑھیں:ویزا فیسوں کے حوالے سے سعودی حکام سے رابطہ ہے، سفیر پاکستان
وزٹ اور کمرشل ویز ے کی فیس میں کمی سے دونوں ممالک اور انکے عوام کو فائد ہ ہو گا ۔ اردونیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر سحرکامران نے مزید کہا کہ یہ درست ہے کہ سعودی عرب کے لئے پاکستانی ویزا فیس کافی زیادہ ہے جس کے منفی اثرات ملکی معیشت پر مرتب ہو تے ہیں ۔ سعودی عرب سے آنے والے تاجروں کےلئے 5500ریال کی فیس بہت زیادہ ہے جسے یقینی طور پر کم ہو نا چاہئے۔
مزید پڑھیں:سعودیوں کے لئے پاکستان کے ویزے کی فیس3500ریال
 ویزا فیس کم ہو نے سے پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں اضافہ اورتجارتی معاملات میں بھی کافی بہتری آئے گی ۔ ایک سوال پر سینیٹر سحر کامران کا کہنا تھا کہ سعودی عر ب کی جانب سے مختلف ممالک کے لئے وزٹ ویزوں کی فیسوں میں کمی کی جو خبر آرہی ہیں وہ خوش آئند ہیں میری سعودی حکام سے درخواست ہے کہ اگر مختلف ممالک کے لئے سعودی عرب کے وزٹ ویزے کی فیس میں کمی کی گئی ہے تو پاکستان کو بھی اس میں ضرور شامل کیاجائے ۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب نے بعض ممالک کےلئے فیملی وزٹ ویزے کی فیس میں کمی کردی
 پاکستان اور سعودی عرب کے مثالی برادرانہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزٹ ویزے کی فیسوں میں نظر ثانی کی جائے جس کا دونوں ممالک اور انکے عوام کو فائدہ ہو گا ۔ 
 

شیئر: