Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعیب ملک کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ 2019 کا ورلڈ کپ ون ڈے کیرئیر کا آخری ایونٹ ہوگا تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ 2019 ورلڈ کپ ان کے کیرئیر کا آخری ون ڈے ٹورنامنٹ ہوگا لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے رہیں گے اور خواہش ہے کہ وہ 2020 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیلیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ ان کا مقصد یہ دونوں ایونٹ کھیلنا ہیں اور دیکھنا ہے کہ یہ کیسے ہوگا کیونکہ اس کیلئے فارم اور فٹنس بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔اگر آنے والے مہینوں میں ان کی کارکردگی بہتر رہتی ہے اور وہ تسلسل سے اچھے کھیل کا مظاہر کرتے ہیں تو ان ورلڈ کپس کو ہدف بنانا غلط فیصلہ نہیں ہوگا۔ شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے بھی معاہدہ کرلیا۔شعیب ملک کیربیئن پریمیئر لیگ میں گزشتہ 5 برس کے دوران بارباڈوس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وہ گیانا ایمازون وارئیرز کی طرف سے کھیلتے دکھائی دیں گے ۔آل راؤنڈر نے ٹیم بدلنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا میں نے باربادوس ٹرائیڈنٹس کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا جسے میں ہمیشہ یاد رہوں گا۔ 2014کے فائنل میں شعیب ملک کی اننگز نے فرنچائز کو چیمپیئن بننے میں بھی مدد تھی ۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔اس مرتبہ میری ٹیم میرے لئے نئی ہوگی اور اسی وجوہ سے مجھ سے زیادہ توقعات بھی وابستہ کی جائیں گی جنہیں پورا کرنا میرے لئے یقیناًچیلنج ہے۔

شیئر: