Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے وارنٹ

  کراچی ...احتساب عدالت نے سندھ پولیس میں میگا کرپشن کے کیس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیاکہ ملزمان پر 881 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔بھرتیاں سندھ ریزرو پولیس حیدر آباد میں کانسٹیبلز،کمپیوٹر آپریٹر اور دیگر عہدوں پر کی گئیں جعلی بھرتیوں سے قومی خزانے سے 50 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار روپے لوٹے گئے ملزمان کے خلاف کرپشن اور دیگر دفعات کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت تمام ملزمان کی ضمانت مسترد کردی تھی غلام حیدر جمالی عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:پائلٹس جعلی ڈگر ی کیس میں شاہد خاقان کی طلبی

شیئر: