Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار اور ٹینکر میں تصادم،7افراد ہلاک

چھوٹا اودے پور۔۔۔۔گجرات کے ضلع چھوٹا ادے پور کی شاہراہ پر سڑک حادثے میں7افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس انسپکٹر جی این پرمار نے بتایا کہ مدھیہ پردیش، چھوٹا ادے پور ہائی وے پر کار اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک اسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔مرنے والوں میں 2خواتین،3بچے اور 2مرد شامل ہیں۔ مرنیوالوں میں 6افراد ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ وہ علاج کیلئے مدھیہ پردیش سے وڈوڈرا جارہے تھے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -لالو پرساد کے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی رسم حنا

شیئر: