Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی : متعدد اضلاع طوفان بادوباراں کے زد میں

نئی دہلی۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے جس طوفان کے آنے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا اس کی شروعات ہوگئی ہے۔ متھرمیں آج صبح آنیوالے طوفان کی رفتار167.02کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ آگرہ اور اٹاوہ میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ سے ملحق اضلاع بستی، گونڈہ ، اکبر پور، فیض آباد ، بارہ بنکی طوفان کی زد میں آچکے ہیں۔محکمہ موسمیات کے اہلکاروں نے بتایا کہ رات تک متعدد اضلاع طوفان بادوباراں سے متاثر ہوسکتے ہیں۔طوفان کے پیش نظر ان تمام ہائی الرٹ اضلاع میں اسکول ، کالج اور اہم مراکز بند کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔غازی آباد ، میرٹھ سمیت مختلف مقامات پر منگل تک اسکول بند رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی یوپی، بہار، مغربی بنگال ، سکم ، اوڈیشہ کے بعض اضلاع ، کیرالا ، کرناٹک ، منی پور ، تری پورہ سمیت ملک کی مختلف ریاستیں 11مئی تک طوفان کی زد میں ہونگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -50کروڑ کا تاوان طلب کرنیوالا گرفتار

شیئر: