Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان :طالبان کا چیک پوسٹ پر دھاوا،7ہلاک

کابل۔۔۔افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں 7افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔ گزشتہ روز افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ فرح صوبے میں جنگجوؤں نے اچانک ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کر دیاجس کے نتیجے میں مسلح جھڑپ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے ۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

شیئر: