Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈمی ایس 2 اسمارٹ فون لانچ‎

شیاؤمی کمپنی کی جانب سے ریڈمی ایس 2 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ کمپنی کی ریڈمی ایس سیریز کا پہلا اسمارٹ فون ہے۔ فون میں 5.99 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، ڈوئل سم سپورٹ ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پورٹریٹ موڈ ، اسمارٹ بیوٹی ، ایچ ڈی آر اور فیس ان لاک فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔کنکٹیویٹی کیلئے فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، ہیڈ فون جیک اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3080 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو سنہرے ، سلور اور شیمپین رنگ میں پیش کیا گیا۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 999 یان جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1299 یان ہے۔ اسمارٹ فون کو 17 مئی سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: