Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلینر روبوٹ کا تعاقب کرنیوالی بلیاں

فوکوئی ، جاپان....  کہا جاتا ہے کہ بلیوں کی سرشت عجیب و غریب ہوتی ہے۔ خوفزدہ ہونے پر آئیں تو چوہے سے ڈر جائیں۔ لاپروائی کا عالم ہو تو شیر سے بھڑ جائیں اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ دور سے بلیوں کا نظارہ کرنا بہتر سمجھتے ہیں کیونکہ انکے مزاج کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا۔ اب ایسا ہی کچھ اس جاپانی شہر میں خاص بلیوں کے لئے بنائے گئے کیفے میں نظر آیا۔ جہاں کی انتظامیہ نے کیفے کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ایک کلینر روبوٹ کی خدمات بھی حاصل کی تھیں اور یہ چھوٹا کلینر کسی بھی جگہ پہنچ کر اس جگہ کی صفائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واقعہ کے حوالے سے جو مضحکہ خیز تصاویر جاری ہوئی ہیں ان میں دکھایا گیا ہے کہ چند بلیاں ایک کمرے میں نظر آجانے والے روبوٹ کلینر کو دیکھتی ہیں اور پھر اس کے تعاقب کا فیصلہ کرتی ہیں۔ مگر یہ روبوٹ جو ایک بہت ہی چھوٹی سی مشین ہے اچانک انکی نظروں سے اوجھل ہوجاتی ہے تو وہ اس کے تعاقب میں ادھر ادھر جھانکتی تاکتی نظرآتی ہیں۔ وڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ابھی یہ بلیاں اسے تلاش کرہی رہی تھیں کہ روبوٹ کلینر کہیں سے نکل کر انکے سامنے آگیا۔  یہ سب کچھ بلیوں کے لئے اچانک ہوا کہ انکے اوسان خطا ہوگئے اور وہ گم صم ہوگئیں۔ پھر بھی یہ بلیاں اس پر نظررکھے رہیں او رجب یہ کلینر صفائی کرتے ہوئے دیوار سے ٹکرا یا اور اس کے  نتیجے میں اس نے اپنا رخ بدلا تو انکی چیخیں نکل گئیں ۔یہی وہ لمحہ ہے جب وڈیو دیکھنے والوں کو اپنی ہنسی روکنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ واضح ہو کہ حالیہ برسوں میں بلیوں کے لئے الگ الگ کیفے کھلنے لگے ہیں۔ دنیا کا سب سے پہلا کیٹ کیفے 1998ء میں تائیوان کے دارالحکومت تائپی میں کیٹ فلاور گارڈن کے نام سے کھلا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -بہادر سارس فیملی بچانے کیلئے مگر مچھ کی راہ میں رکاوٹ بن گیا

شیئر: