Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرا کویٹووا کی میڈرڈ اوپن جیتنے کی ہیٹ ٹرک

میڈرڈ :جمہوریہ چیک کی اسٹار کھلاڑی پیٹرا کویٹووا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ وہ 3مرتبہ میڈرڈ اوپن کا ٹائٹل جیتنے والی دنیا کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔انہوں نے فیصلہ کن معرکے میںتقریباً 3گھنٹے کے مقابلے کے بعد ککی برٹنز کو شکست دے کر کیریئر کا 24واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا۔ میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں پیٹرا کویٹووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ککی برٹنز کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، (8-6)، 4-6 اور 6-3 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔کویٹووا نے تیسری بار میڈرڈ اوپن کا ٹائٹل جیت کر نہ صرف ہیٹ ٹرک کی بلکہ ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔کویٹووا نے اس سے قبل 2011ء اور 2015ء میں ڈبلیو ٹی اے کا عالمی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 

شیئر: