Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل میں


ماسکو: پاکستان نے اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا سیمی فائنل الیفائی کر لیا۔ ماسکو میں ہونے والے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تاجکستان کو شکست دے کر دوسری مرتبہ اس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلنے اعزاز حاصل کرلیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انڈونیشیا سے ہوگا۔ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ 2010 سے کھیلا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے ہوتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اسٹریٹ چلڈرن کی حفاظت اور حقوق سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔ 2014 میں برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے منعقدہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ماسکو روانگی سے قبل صدر پاکستان ممنون حسین نے اسلام آباد میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایوان صدر میں مدعو کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

شیئر: