Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کی عراقی عوام کو مبارکباد

اقوام متحدہ..... اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عراقی عوام کو پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی ۔جنرل سیکریٹری کے ترجمان کے بیان میں ملک میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کو داعش کی شکست کے بعد جمہوریت کے استحکام کے سفر میں اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ان انتخابات میں عراق کی 87 سیاسی جماعتوں کے7 ہزار امیدواروں نے حصہ لیا۔گوتریس نے اپنے بیان میں ان انتخابات کے کامیاب انعقاد میں عراقی الیکن کمیشن کے اہلکاروں کے اہم کردار کو بھی سراہا۔انہوں نے عراقی سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماﺅں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور حکومت کی تشکیل کا عمل جلد مکمل کریں ۔

             

شیئر: