Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر سائیکلوں پر سامان کی منتقلی کے نئے ضوابط جاری

موٹر سائیکلوں کے ذریعے ترسیل کے عمل کو منظم بنانا ہے (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے تجارتی مقاصد کے لیے موٹر سائیکلوں کے ذریعے سامان کی منتقلی کے عمل کو منظم بنانے کے لیے جامع ضوابط کا اعلان کر دیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد شعبے کو منظم بنانا ہے تاکہ آرڈر کی ترسیل اور وصولی بہتر انداز میں مکمل ہو۔
جاری کیے جانے والے نئے ضوابط کا مقصد مارکیٹ میں شفافیت اور استحکام کو فروغ دینا ہے، جبکہ سرمایہ کاری اور مسابقت کے لے زیادہ سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
ضوابط کے مثبت اثرات سروس کی حفاظت، قابل اعتماد معیار اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ علاوہ ازیں آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے، پائیدار عملی طریقوں کی حوصلہ افزائی، ترقی، معیاری خدمات اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان متوازن نظام قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ضوابط کا اجرا جدید نقل و حمل کے لیے ہم آہنگ قانون سازی کے نظام کی تشکیل، سرمایہ کاری اور شعبے کی مسابقت بڑھانے اور قومی ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس حکمتِ عملی و سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

 

شیئر: