Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں تفریحی و ثقافتی میلہ ’سمر صویر 2026‘ کا آغاز

تین روزہ میلے میں مختلف ثقافتی و تفریحی پروگرام پیش کیے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
الجوف ریجن کی صویر کمشنری میں ’سمر صویر 2026‘ کے عنوان سے تفریحی و ثقافتی میلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میلے کا انعقاد بلدیہ صویر کے زیر اہتمام کیا گیا ہے جو تین دن جاری رہے گا۔
ایس پی اے کے مطابق سمر فیسٹیول الجوف ریجن کے گورنرشہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور انہیں تفریحی سہولیات مہیا کرنا ہے۔
سمر صویر کے عنوان سے شروع کیے جانے والے میلے میں بچوں کے لیے خاص طور پر انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں انٹرایکٹو مقابلے میں قیمتی انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔ تفریحی شوز اور ڈرائنگ کی سرگرمیاں بھی میلے کا حصہ ہیں۔

 بچوں کی دلچسپی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

میلے میں مقامی صنعتوں سے وابستہ خاندان بھی بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں جبکہ کاروباری افراد کی جانب سے بھی متعدد کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں مختلف اشیاء فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔
فیسٹیول میں آنے والوں کا استقبال روایتی مہمان نوازی کے انداز میں کیا جاتا ہے، جبکہ ثقافتی و روایتی تقریبات اور فنی محفلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 

شیئر: