Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی اہل السنہ کے عقائد مٹانے کے در پے ہیں، لگام لگانا ہوگی، اشرفی

مکہ مکرمہ..... پاکستان علماءکونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر اشرفی نے واضح کیا ہے کہ ایرانی صفوی اہل السنہ کے عقائد مٹانے کے در پے ہیں۔ انہیں لگام دینا ہوگی۔ وہ پیر کو مکہ مکرمہ میں سعودی وزیر اسلامی امور دعوت و رہنمائی شیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ سے ملاقات کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے آل الشیخ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان علماء کونسل اور وزارت اسلامی امور کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ علامہ اشرفی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات منفرد ہیں، ہر سطح پر مضبوط سے مضبوط تر ہوتے چلے جارہے ہیں۔ علامہ اشرفی نے دنیا بھر کے مسلم قائدین سے اپیل کی کہ وہ خطے میں ایرانی صفوی دراندازی اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب اور اس کی قیادت کا بھرپور ساتھ دیں۔ ایرانی ولایت فقہ کے تیار کردہ انقلاب کو برآمد کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے مسلمانوں کے مسائل کے حوالے سے قابل فخر غیر متزلز ل پالیسی پر گامزن ہے۔ اس میں رتی برابر شبہ کی گنجائش نہیں۔ جو لوگ بھی اسلام اور اس کے پیروکاروں کی خاطر سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کررہے ہیں وہ واجب مذمت ہیں۔ اس موقع پر قائم مقام سیکریٹری اسلامی امور عبداللہ المدلج اور مشیر ڈاکٹر راشد الزہرانی بھی موجود تھے۔ 
 

شیئر: