Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہچکی ، کان اور دانت کا درد کیسے بھگائیں ‎

اگر آپ کو ہچکی مستقل پریشان کر رہی ہے تو پانی میں شکر ڈال کر اس کا شربت بنا کر پی لیں ۔ ہچکی بند ہو جائے گی ۔ اس کے علاوہ مسلسل ہچکی آنے پر لونگ منہ میں ڈال کر چوسنے سے بھی فوری آرام آجاتا ہے ۔ 
دانتوں کے درد سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ روزانہ کسی اچھے ٹوتھ پیسٹ سے صبح شام برش کریں ۔ دانت کے درد کی صورت میں ادرک کا ٹکڑا یا لونگ دانتوں میں دبا لیں ۔ اس کے علاوہ دھنیے کو پانی میں جوش دے کر اس سے کلی کرنے سے مسوڑھوں میں ہونے والی سوزش کا خاتمہ ہو جائے گا ۔
کان میں درد ہو یا پانی چلے جانے کی صورت میں روغن زیتون یا روغن گل سفید اور انڈہ لے کر ہم وزن مکس کرکے کان میں اس کے چند قطرے ڈالنے سے درد غائب ہوجائے گا ۔

شیئر: