Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نام کے آگے ’’سنگھ ‘‘لکھنے پر دلت دولہے پر پتھراؤ

احمد آباد۔۔۔۔گجرات کے بناس کانٹھا ضلع میں مبینہ طور پر اونچی ذات کے لوگوں کی جانب سے دلت خاندان پر حملے کا واقعہ پیش آیا۔حملے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ دلت فرقے کے دولہا نے اپنے نام کے آخر میں لفظ’’سنگھ‘‘کا اضافہ کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق واؤ تالکا میں دلت خاندان پولیس کی حفاظت میں شادی کی رسومات ادا کررہا تھا۔ اسی اثناء وہاں گاؤں میں آباد اونچی ذات کہلانے والے دربار برادری کے لوگوں نے شادی کی تقریب میں سنگباری شروع کردی جس سے دولہا زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران اور سیکیورٹی فورس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔واؤ تالکا کے سب انسپکٹر ہتیندر بھاٹی نے بتایا کہ متاثرہ دلت خاندان والوں نے بتایا کہ دعوت نامہ میں 2بچوں کے نام کے آخر میں لفظ سنگھ لکھ دیا گیا تھا جس پر گاؤں کے دربار برادری نے سخت اعتراض کیا۔ بھاٹی نے بتایا کہ لفظ سنگھ کا استعمال کرنے کیخلاف دھمکی آمیز کالزپر ایف آئی آر درج کرکے سنگباری کرنیوالوں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -تھانے میں قید ی پر اجتماعی تشدد

شیئر: