حائل ریجن میں کیمپنگ، روایتی قہوہ، ماضی کے قصے اور شاعری
موسم سرما میں اطراف کے علاقے منفرد تفریح گاہ میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔(فوٹو: الاخباریہ)
سعودی عرب میں موسم سرما کے دوران حائل ریجن کے اطراف کے علاقے منفرد تفریح گاہ میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔
الاخباریہ کے مطابق وادیوں دیگر مقامات پر جگہ جگہ سبزہ اگ جاتا ہے جس سے ان علاقے کی دلکشی مزید دوبالا ہوجاتی ہے۔
اہل حائل اس موسم کی خوبصورت سے لطف اندوز ہونے کےلیے ان مقامات کا رخ کرتے ہیں اور اجتماعی پکنک کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
موسم سے لطف اندوز کے لیے وہاں موجود ایک معمر شخص کا کہنا تھا ’حائل ریجن ایک منفرد علاقہ ہے۔ یہاں کا موسم اور گیلی ریت کی بھینی بھینی خوشبو دل و دماغ کو تروتازہ کردیتی ہے۔‘
انہوں نے بتایا’ یہاں یہ عارضی پکنک پوائنٹ ہمارے خاندان کے افراد نے قائم کیا ہے جس کا مقصد موسم اور علاقے کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونا ہے۔‘
عارضی خیموں میں لوگ جمع ہو تے ہیں، روایتی قہوے سے تواضع کی جاتی ہے، ماضی کے قصے جن میں قدیم روایات اور حائل ریجن کی خوبصورتی کو اشعار میں بیان کیا جاتا ہے۔

یاد رہے حائل ریجن کا علاقہ منفرد خصوصیات کی وجہ سے سیاحوں کے علاوہ سرمایہ کاروں کے لیے باعث کشش ہے۔
رواں برس حائل ریجن میں سیاحت میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران حائل آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 3 ملین کا اضافہ ہوا جو یہاں خوشگوار موسم اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ فیسٹیول ، تفریحی ایونٹس اور دیگر سرگرمیوں میں شریک ہوئے۔
