Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فن لینڈ کی جنگلی لومڑیوں کی حیران کن تصویریں جاری

سیپونکورپی، فن لینڈ .....  ایک عرصے کے بعد مقامی جنگلات میں ایسی لومڑیاں نظر آگئیں جو ایک عرصے سے لوگوں کی نظروںسے اوجھل تھیں او راسکے بارے میں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ وہ ناپید ہوچکی ہیں۔ یاشاذو نادر ہی نظرآتی ہیں۔ تاہم اس تصور کو اوسی ساری نین نامی طالب علم نے غلط ثابت کر دکھایا۔ اوسی کا کہناہے کہ وہ عرصے سے ان لومڑیوں کے ناپید یا کمیاب ہونے کی خبریں سن رہا تھا مگر اسے یقین نہیں آرہاتھا کہ ایسا ہے اسی لئے اس نے مہینوں کی محنت کے بعد ان دولومڑیوں کی تصاویر اتار کر نیٹ پر جاری  کردیں جس پر ہر طرف سے واہ واہ  ہورہی ہے۔ اس نے کئی تصاویر اتاریں جن میں سے کسی میں یہ لومڑیاں سوتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ بعض میں کھیلتی کودتی نظر آرہی ہیں جبکہ کچھ ایسی تصاویر بھی ہیں جن میں وہ ایک جگہ کھڑی ہوکر ادھر ادھر تاک جھانک کرنے میں مصروف ہیں۔ واضح ہو کہ اس طالب علم کو ان جنگلی لومڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے قائم ادارے وائلڈ فوکسز نے خاص اس کام کا ٹھیکہ دیا تھا جس کے بعد 21سالہ طالب علم اپنے مشن میں لگ گیا۔ جو تصاویر جاری ہوئی ہیں وہ بہت خوبصورت اور دلچسپ ہیں او رکسی دیومالائی کہانی کا حصہ لگتی ہیں۔ اوسی کا کہناہے کہ اتنی محنت کے بعد جو نادر تصاویر اس کے ہاتھ لگی ہیں اسے وہ اپنی محنت کا انعام یا ثمرہ سمجھتا ہے۔ اسکا کہناہے کہ میں ان لومڑیوں کو اتنا پسند کرتا ہوں کہ انکی تصاویر اتارنے کیلئے انتہائی حد تک ان کے قریب پہنچ گیا۔ اس کے خیال میں فن لینڈ کے جنگلات اور آس پاس میں ایسی لومڑیاں شاذو نادر ہی موجود ہوں۔ فطرتاً یہ لومڑیاں گوشہ نشین اور تنہائی پسند ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -برق رفتار روبوٹ تعاقب بھی کرتا اور سیڑھیاں بھی چڑھتا ہے

شیئر: