Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2بچوں کو زہر دیکر ماں کی خود کشی

گورکھپور ۔۔۔۔اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے کینٹ علاقے سیگڑیا میں ماں نے 2بچوں کو زہر دیکر خودکشی کرلی۔ سریش سنگھ کے بڑے بیٹے سنتوش سنگھ نے 4سال قبل نندا نگر ریلوے کراسنگ پر ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی تھی ۔ شوہر کی موت کے بعد اس کی بیوی اپنے 2بچوں کو لیکر ساس، سسر اور دیور کے ساتھ رہتی تھی ۔شوہر کی موت سے خاتون ذہنی تناؤکا شکار رہنے لگی ۔گزشتہ روز اُس نے اپنے دونوں بچوں کو زہر دینے کے بعد پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق گھروالوں نے صبح کو بہو کے کمرے کا دروازہ کافی دیر تک کھٹکھٹایا مگر نہیں کھلا تو زور لگا کر کھولا گیا تو کمرے کے اندر بہو کی لاش پھانسی پرلٹکی ہوئی اور دونوں بچوں کی لاش بستر پر پڑی ہوئی دیکھ کرپورے گھر میں کہرام مچ گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔حالات کا جائزہ لینے کے بعد نعشوں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -ممتاز ماہر تعلیم فیروز بخت احمد اردو یونیورسٹی کے نئے چانسلر مقرر

شیئر: