ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکہ کو ایک اور جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق عباس عراقچی نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ’اسرائیلی وزیر ایران پر دواسازی کی فیکٹریوں میں کیمیائی ہتھیار تیار کرنے اور چھپانے کا بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس الزام کا مقصد امریکہ کو دھوکہ دے کر ایک اور جنگ میں شریک کرنا ہے تاکہ اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کر سکے۔‘
مزید پڑھیں
-
اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران پر کیمیائی ہتھیار بنانے کا الزامNode ID: 910740
-
آبنائے ہرمز میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سُرنگ سے ٹکرا گیا: ایرانNode ID: 910761
اسرائیل طویل عرصے سے ایران پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کرتا رہا ہے تاہم اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ ’ایران کیمیائی ہتھیار تیار کر رہا ہے۔‘
اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی جماعت لیکود کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ’ایران کیمیائی ہتھیار تیار کرنے کے عمل میں ہے تاہم ابھی وہ اسرائیل پر ان ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل نہیں کر سکا۔‘
اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ’ایران کو یہ صلاحیت حاصل کرنے سے روکنا ضروری ہے۔‘
دوسری جانب اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے ممکنہ امیدوار گادی آئزنکوٹ کے ایک اہم اتحادی نے ایران پر فوری حملے کی ضرورت پر سوال اٹھاتے ہوئے نگراں حکومت کے مقاصد پر تنقید کی ہے۔
ایوگڈور لائبرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان میں کہا کہ نگراں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز اقتدار کی ہوس میں اپنا توازن کھو چکے ہیں۔
A regime armed to the teeth with WMDs is accusing Iran of pursuing chemical weapons. But as the entire world knows by now: with Israel, every accusation is a confession. https://t.co/IMw4kGbn6c
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) November 25, 2026












