Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقلی رولیکس گھڑی خریدنے والے دکاندار کو 25ہزار پونڈ کا نقصان

 لنکن شائر ..... یہاں ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جس سے  اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ لوگ کتنے مطلب پرست اور سفاک ہوتے ہیں اور بعض لوگ کتنے سیدھے سادے اور بے وقوفی کی حد تک بھولے ہوتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والے ایک دکاندار کیساتھ پیش آیا۔ جسے دو ٹھگوں نے بے وقوف بناکر 2نقلی  رولیکس گھڑیاں  فروخت کردیں او راس کے عوض 25ہزا ر پونڈ وصول کئے۔ 2015ء میں  یہ واقعہ ہوا تھا اور اسکے بعد سے فراڈ کے اس معاملے کے بارے میں 911میں درجنوں شکایات بھی داخل کی گئی تھیں۔ پولیس نے اب  لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے ٹھگوں سے ہوشیار رہیں۔ ہر چیز کو محض اس  حوالے سے خریدلینا کہ وہ اصل سے کم قیمت پر دستیاب ہے سوائے نقصان کے کچھ بھی نہیں۔ ٹھگی کے ایسے واقعات علاقے میں اکثر پیش آتے ہیں مگر پولیس کا کہناہے کہ بہت سی شکایات لوگ درج بھی نہیں کراتے اور یہی وہ غفلت ہے  جس سے ٹھگوں اور جعلسازوں کو شہ ملتی ہے۔ دکاندار کا کہناتھا کہ وہ نقلی زیورات کے بارے میں جاری پولیس تحقیقات میں مدد کے لئے یہ سب کررہے ہیں اور جیسے ہی کیس کی تفتیش مکمل ہوگی وہ رقم واپس کردے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -بتیاں بجھانے کے حکم پر روبوٹ کا فوری عملدرآمد

شیئر: