Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم گڑھ کے وکلاء کا ڈویژنل کمشنر کے خلاف مظاہرہ اور نعرے

اعظم گڑھ.....  ڈویژنل کمشنر پر قانونی کارروائی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے سینٹرل بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے کمشنری کیمپس میں نعرے بازی اور مظاہرہ کیا۔ ساتھ ہی پورے دن کام سے دور رہنے کا فیصلہ لیا گیا۔ سکریٹری انیس احمد نے کہا کہ کمشنر کے ذریعہ ڈویژن کے تینوں ضلع کے افسروں کو مکتوب بھیج کر ہدایات دیئے گئے ہیں کہ مدعیان کو نوٹس جاری کرکے مقدمے کی سماعت سیدھے مدعیان سے کی جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کمشنر کی یہ ہدایت من مانی ہے اور مدعیان کو وکیل کے ذریعے پیروی کرانے سے محروم کردیا گیا ہے۔ اس کو لے کر گزشتہ روز میٹنگ کی گئی تھی اور احتجاج میں کام سے دور رہے تھے۔ اس کے باوجود کمشنر کورٹ میں بیٹھ کر بغیر مدعی و بغیر وکیل کے فائل احکام میں رکھ رہے تھے۔ اس کے احتجاج میں مظاہرہ کیا گیا۔
 

شیئر: