Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں داخلے کے لیے گاڑی پر ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ، شہریوں کی لمبی قطاریں

اسلام آباد میں 31 دسمبر گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف پوائنٹس پر شہری لمبی قطاروں میں اپنی گاڑیوں کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ شہری انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ وہ آسانی سے اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کی ایم ٹیگنگ کی جا چکی ہے: صالح سفیر عباسی کی رپورٹ

شیئر: